اردو

urdu

Budget 2022 Disappoints: 'متوسط ​​طبقے کے لیے 2022 کا بجٹ مایوس کن'

By

Published : Feb 1, 2022, 10:56 PM IST

رواں برس 2022 کا بجٹ متوسط ​​طبقے کے لیے مایوس کن ہے۔ اس بجٹ سے متوسط ​​Budget 2022 Disappoints طبقے کی جو امیدیں وابستہ تھی تاہم وہ امیدیں پوری نہیں ہو پائی ہے۔

متوسط ​​طبقے کے لیے 2022 کا بجٹ مایوس کن
متوسط ​​طبقے کے لیے 2022 کا بجٹ مایوس کن

علی گڑھ: ملک کے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج 2022 کا مرکزی بجٹ پیش کیا ہے۔ جس کے بعد سے یہ واضح طور پر کہا جارہا ہے کہ 2022 کا بجٹ متوسط ​​طبقے budget 2022 is disappointing for the middle class کے لیے مایوس کن ہے۔


اس دوران مرکزی بجٹ 2022 کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ معاشیات کے پروفیسر جاوید اختر سے بات کی، تو انہوں نے اس بجٹ کے حوالے سے کہا کہ 'یہ بجٹ متوسط ​​طبقے کے لیے مایوس کن ہے۔ ہر برس پیش ہونے والے بجٹ سے متوسط ​​طبقے کی امیدیں وابستہ ہوتی ہے تاہم وہ امیدیں اب پوری نہیں ہو پارہی ہے۔

پروفیسر جاوید اختر نے کہا کہ آج جو سب سے بڑا مسئلہ ہے وہ بے روزگاری کا ہے، یہ الگ بات ہے کہ بجٹ budget 2022 is disappointing for the middle class میں کہا گیا ہے کہ ساٹھ لاکھ نوکریاں اس سال دی جائیں گی۔ کیا ایسا لگتا ہے کہ یہ پورا ہوپائے گا، حکومت نے 2014 میں بھی دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں کرپائی۔

ویڈیو


پروفیسر جاوید اختر نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں حکومت کو کچھ اس طرح کی چیزیں کرنی پڑیں گی جس سے کووڈ وبا کے دوران جو بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں ان لوگوں کو روزگار فراہم کیا جاسکے اور نئے روزگار کیسے دیے جائیں، یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں زیادہ تر چیزیں وہیں ہیں جو گزشتہ 2، 3 سال سے چل رہی تھی اسی کو جاری رکھا گیا ہے۔ جو سب سے اہم اور بڑی بات ہے وہ روزگار مہیا کرآنا ہے اور جہاں تک متوسط ​​طبقے کو راحت ملنے کی بات ہے تو مستقل ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، ہماری جو آمدنی ہے اس زیادہ خرچے ہیں۔ اس لئے اس بجٹ سے متوسط ​​طبقے کو راحت ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details