اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدایوں: مسجد اور مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا - اترپردیش کی خبریں

مسجد کا نام 'حاجی اصغر شرافتیں مسجد' اور اس کے بلکل قریب میں ایک مدرسہ جس کا نام 'الجامعۃ المصطفٰی ککرالہ بدایوں' تجویز ہوا۔

بدایوں: مسجد اور مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا
بدایوں: مسجد اور مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا

By

Published : Jul 11, 2021, 10:58 PM IST

اترپردیش کے ککرالہ میں مسجد اور مدرسے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

ککرالہ بدایوں روڈ درگاہ حضرت شاہ شجاعت کے پاس مسجد کا نام 'حاجی اصغر شرافتیں مسجد' اور اس کے بلکل قریب میں ایک مدرسہ جس کا نام 'الجامعۃ المصطفٰی ککرالہ بدایوں' تجویز ہوا ہے۔

بدایوں: مسجد اور مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا

یہ بھی پڑھیں: حکومت پہلے بتائے کہ وزرا کو کتنے بچے ہونے چاہیے، سلمان خورشید کا طنز

اس کے ساتھ فلاحی تنظیم 'شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا' کے ضلعی سطح کے ہیڈ آفس کا افتتاح بھی کیا گیا۔دفترکا افتتاح شاہ محمد ثقلین میاں نے کیا۔اس موقع پر شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کے سرپرست و درگاہ شاہ شجاعت ککرالہ شریف اور درگاہ شاہ شرافت علی میاں بریلی شریف کے سجادہ نشین حضرت شاہ محمد ثقلین میاں نے کہا کہ ککرالہ میں مسجد اور مدرسے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی شاہ ثقلین اکیڈمی کے دفتر کی شروعات ایک نیک عمل ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ ان تمام مقاصد میں اللہ کامیابی عطا فرمائے اور مسجد و مدسے کو نمازیوں و طالب علموں سے بھر دے، آمین۔

واضع رہے کہ ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں دینی تعلیم و تربیت اور بزرگان دین کی سرزمین کے طور پر ملک و بیرون ملک میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ اور یہاں اردو، فارسی، عربی اور دنیاوی علوم کے حوالے سے بھی لوگوں میں دلچسپی موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details