بدایوں میں شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کے صدر حاجی ممتاز میاں نے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم روانہ کرتے ہوئے نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
بدایوں: نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف احتجاج - شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا
اترپردیش کے ضلع بدایوں میں شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کے صدر حاجی ممتاز میاں ثقلینی کی جانب سے نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم روانہ کیا گیا۔
بدایوں: نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف احتجاج
ملک بھر میں مسلمانوں کی جانب سے نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور اعلیٰ عہدیداروں کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجے جارہے ہیں۔
حاجی ممتاز میاں ثقلینی نے کہا کہ ’اسلام نے تمام مذاہب کا احترام کرنے کا حکم دیا ہے۔ بعض لوگ مسلمانوں کے خلاف غلط پروپگنڈہ کرکے ملک کو باٹنا چاہتے ہیں جبکہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔