اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدایوں : سرکاری ہسپتال میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی - نگر پالیکا پریش۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نگر پالیکا پریشر ککرالہ کو درخواست دی گئی ہے اور ردعمل کا انتظار ہے۔

سرکاری ہسپتال میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی
سرکاری ہسپتال میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی

By

Published : Mar 10, 2021, 4:47 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں اقلیتی آبادی والے قصبہ ککرالہ میں سرکاری اسپتال کے باہر نصب پانی کے فریزر کا آر او مسلسل کئی ماہ سے خراب ہے لیکن اس خراب آر او سے ہونے والی پریشانیوں کے باوجود بھی اس کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔

سرکاری ہسپتال میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی

وہیں اسپتال میں موجود ذمہ دار افسر یعنی اسپتال انتظامیہ کے سربراہ سے اس خراب آر او کے حوالے سے جب سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'اس حوالے سے نگر پالیکا پریشر ککرالہ کو درخواست دی گئی ہے اور ردعمل کا انتظار ہے۔ ہم اس کے لیے دوبارہ کوشش کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
مولانا ارشد مدنی مسلسل ساتویں مرتبہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر منتخب

واضح رہے کہ آف دی ریکارڈ لوگوں سے بات کرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں کے عوام میں زیادہ تر آبادی اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتی ہے اور لوگ حکومت یا انتظامیہ کے خلاف کچھ بھی کہنے سے ججھکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details