اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدایوں: کسان رہنما نے پولیس پر قتل کی سازش کا لگایا الزام - Indian Farmers Unionپولیس کپتان بدایوں کے دفتر کے باہر مظاہرہ

کسان رہنما رویندر سنگھ نے کسان تنظیم کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ پولیس کپتان بدایوں کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے کچھ لوگوں اور پولیس پر ان کے قتل کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بدایوں: کسان رہنما نے پولیس پر قتل کی سازش کا الزام لگایا
بدایوں: کسان رہنما نے پولیس پر قتل کی سازش کا الزام لگایا

By

Published : Oct 12, 2021, 10:28 AM IST

Updated : Oct 12, 2021, 12:56 PM IST

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں بھارتی کسان یونین (یووا) کے ضلع صدر روند سنگھ یادو نے پولیس پر اپنے قتل کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے اپنے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

ویڈیو
اس سلسلے میں آج کسان رہنما رویندر سنگھ نے کسان تنظیم کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ پولیس کپتان بدایوں کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے کچھ لوگوں اور پولیس پر ان کے قتل کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔رویندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ضلع بدایوں کے تھانہ بلسی اور تحصیل بسولی کے کچھ غنڈے پولیس کے ساتھ مل کر ان کا قتل کرنا چاہتے ہیں اور اس کی وجہ پرانی رنجش ہے۔رویندر نے یہ بھی بتایا کہ 2013 میں انہیں لوگوں نے ان کے گھر میں لوٹ پاٹ کی تھی، اور اب ان کے قتل کی سازش کررہے ہیں۔

  • اس ضمن میں تنظیم کے ضلعی صدر کرشن پال کا کہنا ہے کہ تنظیم کے نوجوان ضلع صدر کے قتل کی سازش کی جارہی ہے اور اگر ان پر کوئی آنچ آئی تو حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں:اترپردیش کا مشتبہ جاسوس جموں سے گرفتار

ساتھ ہی تنظیم کے ریاستی سچیو رویندر سنگھ نے کہا کہ اس معاملے میں اگر کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا یا تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے اور ضرورت پڑنے پر تھانے کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔"


واضح رہے کہ اب معاملے میں بھارتی کسان یونین کے کچھ رہنما بھی رویندر کے ساتھ مل کر پولیس کو معاملے کی اطلاع دی ہے اور کارروائی نہ کیے جانے پر احتجاج کرنے کی بھی بات کہی ہے۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 12:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details