اردو

urdu

ETV Bharat / state

BSP Leader resigned: بی ایس پی رہنما نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی چھوڑی

بی ایس پی زونل کوآرڈینیٹر شانی خان BSP zonal coordinator Shani Khan نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

BSP zonal coordinator Shani Khan
BSP zonal coordinator Shani Khan

By

Published : Dec 9, 2021, 6:07 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں بہوجن سماج پارٹی Bahujan Samaj Party کے رہنما اور مراد آباد ڈویژن کے پارٹی کوآرڈینیٹر شانی خان نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے بہوجن سماج پارٹی پر بی جے پی کی بی پارٹی ہونے کا بھی الزام لگایا۔

بی ایس پی زونل کوآرڈینیٹر شانی خان

شانی خان نے رامپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر کے بہوجن سماج پارٹی کے تمام عہدوں مستعفیٰ ہونے کی اطلاع دی۔

انہوں نے بی ایس پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'بی ایس پی اپنی سیکولر شبیہ ختم کرتی جا رہی ہے۔ پارٹی اپنے مشن سے بھٹک چکی ہے۔ ساتھ ہی شانی خان نے بی ایس پی پر یہ بھی الزام لگایا کہ بی ایس پی 'بھارتیہ جنتا پارٹی کی بی ٹیم' BJP's B Team بن کر کام کر رہی ہے۔

شانی خان نے مزید کہا کہ 'میرے جیسے سیکولر انسان کے لیے اس ماحول میں بی ایس پی میں رہ پانا ممکن نہیں ہے اس لیے میں پارٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

اس موقع پر شانی خان نے 2007 میں مسلم ووٹرز کے ذریعہ بنی بی ایس پی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'جس خاص طبقہ کے ووٹ کی بدولت اترپردیش میں بی ایس پی اقتدار میں آئی تھی پارٹی اسے مکمل طور پر بھول چکی ہے۔

وہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی بتایا کہ فی الحال وہ بی ایس پی سے استعفی دے رہے۔ آئندہ وہ کس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اس کی معلومات جلد ہی مشورہ کرنے کے بعد دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details