مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئیٹ میں لکھا دہلی کے چند علاقوں میں گذشتہ دو دنوں سے تشدد، پتھراؤ اور آگ زنی کے واقعات میں بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے جو کافی تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔
دہلی میں تشدد، شرپسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہو :مایاوتی
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے شمال مشرقی دہلی کے کچھ علاقوں میں شرپسند عناصر کی جانب سے کیے جارہے تشدد پر تشویش کا اظہاکرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی
انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی اور دہلی حکومت کو اسے پوری سنجیدگی سے لینا چاہئے، بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ تشدد کی اعلی سطحی جانچ کراکر سبھی لاپرواہ اور قصوروار افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ دہلی میں ہوئے فسادات میں اب 24 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی علاقوں میں حالات قابو میں کرلیے گئے ہیں تاہم خوف کا ماحول برقرار ہے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 3:20 PM IST