اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتحادی پارٹیوں کی انتخابی مہم کا آغاز - دیوبند

دیوبند پارلیمانی حلقہ آئندہ عام انتخابات کے لیے بے حد خاص ہو چکا ہے۔ اس ضلع سے جہاں ایک جانب بی جے پی نے اپنا انتخابی بگل بجایا ہے تو وہیں اتحادی پارٹیوں نے بھی اسی ضلع سے اپنی انتخابی مہم کی شروعات کر دی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 6, 2019, 7:19 PM IST


دارالعلوم دیوبند جو اپنی دینی درسگاہ اور دینی تعلیم کے لیے پوری دنیا میں مشہور و معروف ہے اسی ضلع سے اترپردیش کی اتحاد والی پارٹیوں نے اپنے انتخابی مہم کی شروعات کر دی ہے۔

متعلقہ ویڈیو
قاسم پورہ روڈ پر اتحاد والی پارٹیوں نے ایک جلسے کا انعقاد کیا ہے۔جلسے کے لیے سارے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ سات اپریل کو بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو اور را لود کے سربراہ اجیت سنگھ دیوبند سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details