مرادآباد امبیڈکر پارک میں مایاوتی کی یوم پیدائش پر خوشی منانےکےلیے سیکڑوں کارکن جمع ہوئے۔اس موقع پر ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ سماج وادی رہنماوں کے مطابق اس برس کورونا بحران کی وجہ سالگرہ تقریب میں کیک اور مٹھائی تقسیم نہیں کی گئی۔ مگر تقریب میں سماجی فاصلے کو برقرار نہیں رکھا گیا۔
ادھر ضلع بارہ بنکی ضلع میں بھی بی ایس پی کارکنوں نے مایاوتی کی یوم پیدائش کو جوش وخروش کے ساتھ منایا۔