ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'ملک میں جو لوگ بھی آج میرے یوم پیدائیش کے موقع پر جشن منا رہے ہیں میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور اس خاص موقع پر سبھی کو نئے برس کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
'یوپی میں جنگل راج ہے ' - یوپی کی خبر
مایاوتی نے لکھنؤ میں اپنے یوم پیدائش کے موقع پر پریس کانفرنس کرکے جہاں اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا وہیں بی جے پی اور کانگریس پر شدید نکتہ چینی ۔
'یوپی میں جنگل راج ہے '
سی اے اے کو لیکر مایاوتی نے کہا کہ یہ غیر آئینی ہے۔ یہ ملک سیکولر ہے اور میں اس قانون سے متفق نہیں ہوں۔ مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ اس قانون کو واپس لے۔
مایاوتی نے کہا کہ پولیس نظام میں حکومت جو بھی تبدیلیاں لائے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ امن و امان ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوپی میں جنگل راج ہے اور آئے دن جرم میں اضافہ ہو رہا ہے۔