امروہہ سے لوک سبھا رکن علی نے ٹویٹ کر کے حکومت کی پالیسیوں پر سوال کھڑا کیا ہے۔
فوجیوں کی ہلاکت مودی حکومت کی سفارتی ناکامی کا نتیجہ: دانش - ladakh
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما اور رکن پارلیمان دانش علی نے کہا کہ مودی حکومت کی سفارتی ناکامی کی وجہ سے لداخ کے گلوان وادی میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
رکن پارلیمان دانش علی
انہوں نے کہا کہ 'سرحد کی حفاظت میں شہید ہونے والے 20 بہادر جوانوں کو میں سلام کرتاہوں۔ فوجیوں کی شہادت مودی حکومت کی ناکام کا ثبوت ہے۔حکومت کو حقیقی لائن آف کنٹرول کی حالت پر بحث کرنے کے لئے کُل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے۔حکومت کی طرف سے مواصلاتی فرق کی وجہ سے کئی طرح کی افواہیں پھیلتی ہیں'۔
واضح رہے کہ مشرقی لداخ علاقے میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر پیر کی رات گلوان وادی میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہندوستان کے 20 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔