ضلع کے گگہا تھانہ علاقے میں بدھ کے رات الیکشن کمپین کر لوٹ رہے بی ایس پی رہنما اور ضلع پنچایت رکن کے امیدوار کو نامعلوم حمہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
چسم دیدوں کے مطابق گگہا گجپور موڑ پر نامعلوم بائک سواروں نے رتیش موریہ کو گولی مار کر فرار ہو گئے۔
الیکشن کمپین کر واپس گھر لوٹتے وقت گگہا گجپور موڑ پر کھڑے ہوکر لوگوں سے بات کر رہے تھے تبھی اچانک بائک سواروں نے گولی مار دی۔ گولی لگتے ہی وہ سڑک پر گر پڑے۔ آناً فاناً میں ان کے حمایتی ضلع ہسپتال لے کر پہنچے۔
مقامی لوگوں کے مطابق بائل سوار دو نوجوان آئے اور سر اور سینے میں دو گولی مار کر گاؤں کی جانب بھاگ نکلے۔ رتیش موریہ بی ایس پی کے رہنما تھے اور ان کی علاقے میں اچھی پکڑ تھی۔ وہی اس واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا ہے۔ ساتھ ہی ملزمین کی گرفتاری کو لیکر ایس ایس پی نے پولیس کی تین ٹیم کو لگایا ہے۔