اردو

urdu

ETV Bharat / state

مایا وتی کی کانگریس پارٹی پر نکتہ چینی - بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)

مزدوروں کے لئے بسوں کو چلانے کی اجازت کے سلسلے میں کانگریس پارٹی اور اترپردیش حکومت کے مابین زبانی جنگ جاری ہے۔

مایاوتی
مایاوتی

By

Published : May 19, 2020, 8:54 PM IST

اس درمیان بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی سپریمو مایاوتی نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کانگریس پارٹی کو حقیقت میں مدد کرنی ہے تو بسیں لکھنؤ بھیجے۔

مایاوتی نے مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستوں کی بی جے پی حکومت اور کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ مزدوروں کی مالی حالت اور پریشانیوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ان کے کھانے۔پینے اور محفوظ گھر واپسی کا انتظام کریں۔

بی ایس پی سربراہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’اگر کانگریس پارٹی کے پاس حقیقت میں ایک ہزار بسیں ہیں تو انہیں لکھنؤ بھیجنے میں قطعی تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ کیونکہ یہاں بھی سینکڑوں کی تعداد میں مزدور اپنے گھروں کو جانے کا کافی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا’مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ریاستوں کی مالی مدد کو خاص دھیان میں رکھ کر اور انسانیت کے ناطے بھی خود اپنے خرچ سے مزدوروں کو بسوں اور ٹرینوں وغیرہ سے بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچانے کا مثبت قدم اٹھائے۔

ساتھ ہی ریاستی حکومتوں سے بھی یہ اپیل ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستون میں مزدوروں کے کھانے پینے اور انہیں آسانی عمل کے ذریعہ بسوں و ٹرینوں وغیرہ سے بھیجنے کا مناسب انتظام ضرور کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details