واضح رہے کہ لکھنؤ میں دو پارلیامانی سیٹ ہیں۔ پہلی لکھنؤ جبکہ دوسری موہن لال گنج ہے۔
بی ایس پی لیڈر پارٹی سے برطرف - بی ایس پی لیڈر سی ایل ورما کو پارٹی سے نکالا گیا
عام انتخابات 2019 میں موھن لال گنج سیٹ سے بہوجن سماجوادی پارٹی کے امیدوار رہے سی ایل ورما کو پارٹی کے خلاف کام کرنے کی وجہ سے نکال دیا گیا ہے۔
بی ایس پی لیڈر پارٹی سے برطرف
موہن لال گنج سیٹ سے سی ایل ورما بہوجن سماجوادی پارٹی کے امیدوار تھے اور انھوں نے بی جے پی امیدوار کوشل کشور کوزبردست ٹکّر بھی دی تھی۔یہ بات الگ ہے کہ انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پارٹی نے سی ایل ورما کو کئی بار اسکے بارے میں آگاہ بھی کیا، لیکن انہوں نے اس بات کو نظر انداز کر دیا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل پارٹی کے خلاف کام کرتے رہیں جس وجہ سے آج انہیں پارٹی سے برطرف کردیا گیا۔