اردو

urdu

ETV Bharat / state

Leader Cries After Not Getting Ticket in UP Elections: ٹکٹ نہیں ملنے پر نیتا جی پھوٹ پھوٹ کر روئے

بہوجن سماجوادی پارٹی BSP کے ٹکٹوں کی فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس بار ٹکٹوں کی فروخت کا معاملہ تھانے تک پہنچ گیا ہے، معاملہ مظفر نگر کے تھانہ نگر کوتوالی علاقے کا ہے، جہاں گاؤں دادھیڈو کے رہنے والے بی ایس پی کے کارکن اور چارتھوال اسمبلی حلقہ ticket from the Charthawal seat کے انچارج ارشد رانا تھانہ نگر کوتوالی پہنچ گئے اور رو رو کر بی ایس پی لیڈر شمس الدین پر 67 لاکھ روپے ہڑپنے کا الزام لگایا۔

BSP Leader Cries After Not Getting Ticket in UP Elections: ٹکٹ نہیں ملنے پر بی ایس پی رہنما تھانے میں پھوٹ پھوٹ کر روئے
BSP Leader Cries After Not Getting Ticket in UP Elections: ٹکٹ نہیں ملنے پر بی ایس پی رہنما تھانے میں پھوٹ پھوٹ کر روئے

By

Published : Jan 14, 2022, 9:12 PM IST

ریاست اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات UP Elections 2022 کو دیکھتے ہوئے سیاسی رہنماؤں کے درمیان سیاسی جنگ جاری ہے۔ وہیں ٹکٹ پانے کے لئے بھی کئی رہنماؤں کے درمیان جنگ جاری ہے۔

BSP Leader Cries After Not Getting Ticket in UP Elections: ٹکٹ نہیں ملنے پر بی ایس پی رہنما تھانے میں پھوٹ پھوٹ کر روئے

اسی درمیان بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹوں کی فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس بار ٹکٹوں کی فروخت کا معاملہ تھانے تک پہنچ گیا ہے۔ معاملہ مظفر نگر کے تھانہ نگر کوتوالی علاقے کا ہے، جہاں گاؤں دادھیڈو کے رہنے والے بی ایس پی کے کارکن اور چارتھوال اسمبلی حلقہ کے انچارج ارشد رانا تھانہ نگر کوتوالی پہنچ گئے اور رو رو کر بی ایس پی کے رہنما شمس الدین پر 67 لاکھ روپے ہڑپنے کا الزام لگایا۔ BSP Leader Cries After Not Getting Ticket in UP Elections

ارشد رانا نے انسپکٹر انچارج آنند دیو مشرا کو شکایت لیٹر دیتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ 18 دسمبر 2018 کو انہیں بی ایس پی مظفر نگر کی اسمبلی سیٹوں کا انچارج مقرر کیا جانا تھا۔ ضلع بی ایس پی کے مغربی شمال سے ریاستی انچارج شمش الدین رین نے ان سے کہا کہ آپ کو چارتھوال اسمبلی سیٹ کے لیے امیدوار مقرر کریں گے، اس کے لیے آپ کو کچھ رقم ادا کرنی پڑے گی، جس کے لیے وہ راضی ہوگئے تھے۔ UP Elections 2022

انہوں نے کہا کہ چیف کوآرڈینیٹر نریش گوتم اور سابق وزراء پریم چند گوتم اور ستیہ پرکاش کوآرڈینیٹر اور اس وقت کے ضلع صدر مظفر نگر ستہ پال کٹاریہ وغیرہ کی موجودگی میں بی ایس پی پارٹی کے پلیٹ فارم پر 2022 کے اسمبلی انتخابات UP Elections 2022 میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کا اعلان کیا گیا اور مکمل یقین دہانی کرائی گئی کہ آپ بی ایس پی پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اسمبلی حلقہ کا امیدوار بنانے کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے اور تین قسطوں میں 15/ 15 لاکھ روپے لیے گئے اور اس کے بعد تھوڑا تھوڑا کر کے 17 لاکھ روپے لیے گئے اور انہیں یقین دلایا گیا کہ آپ کو چارتھوال اسمبلی سیٹ پر امیدوار طے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مغربی اتر پردیش کے انچارج شمس الدین رائن BSP Leader Shamsuddin Raeen اور بی ایس پی کے عہدیداروں سے کہا کہ اگر میرا ٹکٹ کٹ گیا تو اس حالت میں میرے پیسوں کا کیا ہوگا، شمس الدین رائنے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا، اگر ایسا ہوا تو آپ کا پیسہ واپس کر دیا جائے گا۔ یہ رقم ہمارے پاس سیکیورٹی کے طور پر موجود ہے اور اس کے بعد شمس الدین رین نے بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی سے ایک بار لکھنؤ اور ایک بار دہلی میں ملاقات کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ اب جب الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوا تو انہوں نے بی ایس پی کے ضلع صدر ستیش کمار سے چارتھاول اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی سے ٹکٹ مانگا، تو انہوں نے کہا کہ آپ کو مزید 50 لاکھ روپے کا بندوبست کرنا پڑے گا، جو انہوں نے دینے کے لیے ہاں کر دی تھی۔ اسی طرح بی ایس پی رہنماؤں نے ٹکٹ کے نام پر ان سے 67 لاکھ روپے ہڑپ لیے اور اس کے باوجود سلمان سعید کو بی ایس پی کی جانب سے چارتھوال اسمبلی سے امیدوار قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب شمس الدین رائن ان کا فون نہیں اٹھا رہے ہیں۔ ارشد رانا ٹکٹ نہیں ملنے سے اپنے پیسوں کی واپسی کو لے کر بی ایس پی رہنماؤں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ارشد رانا نے مناسب یقین دہانی نہ ملنے پر بی ایس پی لیڈر شمس الدین دین رائن کے خلاف سٹی کوتوالی میں شکایت درج کرنے کا مطالبہ کیا، بی ایس پی لیڈر تھانے میں کوتوال کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: 'مایاوتی ٹکٹ فروخت کرتی ہیں'

میڈیا سے بات چیت کے دوران ارشد رانا نے کہا کہ اگر اسے انصاف نہیں ملا تو وہ لکھنؤ میں بی ایس پی دفتر جا کر خودکشی کر لے گا۔ BSP Leader Cries After Not Getting Ticket in UP Elections

ABOUT THE AUTHOR

...view details