اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھرس معاملہ: مایاوتی نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا - معاملہ کی ابتدائی جانچ سے عوام مطمئن نہیں ہے

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہاتھرس معاملہ کو لیکر پورے ملک میں شدید ناراضگی ہے، اس معاملہ کی ابتدائی جانچ سے عوام مطمئن نہیں ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی
بی ایس پی سربراہ مایاوتی

By

Published : Oct 3, 2020, 1:34 PM IST

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ہاتھرس معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مایاوتی نے ملک کے صدر رام ناتھ کووند سے بھی اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہاتھرس معاملہ کو لیکر پورے ملک میں شدید ناراضگی ہے، اس معاملہ کی ابتدائی جانچ سے عوام مطمئن نہیں ہے، لہذا اس معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کے ذریعہ یا سپریم کورٹ کی نگرانی میں کی جانی چاہئے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی

مایاوتی نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ ملک کے صدر کا تعلق بھی اترپردیش سے ہے، دلت ہونے کے باعث ان سے بھی سخت اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں، خاص طور پر حکومت کے غیر انسانی رویے کے پیش نظر متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو انصاف دلائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details