علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کے میئرکے عہدے کے لئے سلمان شاہد نے پرچہ نامزدگی داخل کیا علی گڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں 11 مئی کو ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بی ایس پی سے میئر امیدوار سلمان شاہد نے اپنا پرچہ نامزدگی علی گڑھ ضلع کلیکٹریٹ دفتر میں داخل کیا۔
واضح رہے سلمان شاہد نے سماج وادی پارٹی کو چھوڑ کر کچھ روز قبل ہی پی ایس پی کا دامن تھاما ہے جن کو بی ایس پی نے میئر امیدوار بنایا ہے۔ امید کی جا رہی تھی علیگڑھ میئر محمد فرقان کو بی ایس پی دوبارہ امیدوار بنائےگی لیکن پارٹی نے موجودہ میئر سے زیادہ بھروسہ حالہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سلمان شاہد پر کیا اسی لئے میئر فرقان کی جگہ سامان شاہد کو میئر امیدوار بنایا ہے۔
گزشتہ برس اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی نے سلمان شاہد کو ایم ایل اے کا ٹکٹ دینے کے بعد واپس لے کر اجو اشحاق کو دے دیا تھا جن کو تقریبا پانچ ہزار ووٹوں سے شکست ملی تھی جس کے بعد سے ہی سلمان شاہد پارٹی سے ناراض تھے اور بی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔
سلمان شاہد نے کرونا وبا کے دوران بڑی تعداد میں مسلم اکثریتی علاقوں میں مفت راشن پہنچانے کا کام کیا تھا اس کے علاوہ علیگڑھ کے بازاروں میں ٹھنڈے پانی کے بجلی والے واٹر کولر اور مساجد میں میت کے لئے ڈی فریجرس بھی رکھوائے تھے۔
سلمان شاہد نے پرچہ نامزدگی کے وقت صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا میں علیگڑھ میئر بننے کے بعد ہر ایک محلے میں محلہ کلینک بنانا چاہتا ہوں، اور ہر ایک وارڈ میں ایک اسکول کی تعمیر کروانا چاہتا ہوں اور اگر اسکول موجود ہے تو میں تعلیمی معیار کو اور اور بہتر کرنا چاہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:UP Municipal Election 2023 میرٹھ میں کانگریس اور بی ایس پی امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل
انہوں نے کہاکہ غریب، مزدور، بے سہارا کے لئے کمیونٹی سینٹر قائم کرنا چاہتا ہوں جہاں بآسانی وہ شادی کرسکیں کیونکہ شادی گھروں میں شادی کرنے کے لئے ان کے پاس اتنے رقم نہیں ہوتی اور ہر ایک گھر تک پینے کا پانی پہنچانا چاہتا ہوں چاہیں وہ پائپ لائن کی مدد سے ممکن ہو یا ٹینکر کی مدد سے۔