اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بہوجن سماج پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے' - اردو نیوز

ضلع بجنور نگینے سے رکن پارلیمنٹ اور اتراکھنڈ صوبہ کے صدر گریش چندر اس موقع پر موجود رہے۔ انہوں نے مایاوتی کو مبارکباد پیش کی۔

garish chander
garish chander

By

Published : Jan 16, 2021, 11:00 AM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد امبیڈکر پارک میں بہوجن سماج پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلی مایاوتی کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

'بہوجن سماج پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے'

ضلع بجنور نگینے سے رکن پارلیمنٹ اور اتراکھنڈ صوبہ کے صدر گریش چندر اس موقع پر موجود رہے۔ انہوں نے مایاوتی کو مبارکباد پیش کی۔ رکن پارلیمنٹ گریش چندر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کسانوں کے مسلے پر بولتے ہوئے کہا 'ہم اور ہماری پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے۔ لیکن ہم سڑکوں پر اتر کر دیگر پارٹیوں کی طرح کسانوں کو بھڑکانے کا کام نہیں کر رہے ہیں۔ کسانوں کی ہمدردی میں سب سے پہلا ٹیوٹ بہن مایا وتی نے ہی کیا تھا'۔

یہ بھی پڑھیے
دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کی شروعات آج

انہوں نے کہا 'سنہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ہم اقتدار میں آئیں گے اور بہن مایاوتی کو پانچویں بار ریاست کا وزیر اعلی بنائیں گے۔ حال ہی میں ہونے والے پنچایت کے انتخابات میں ہم جیت حاصل کرینگے اور یہ جیت ہی ہمیں سال 2022 میں کامیابی دلائیگی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details