یوپی نرسنگ کے میدان میں ایک نئی کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یوگی حکومت نے نرسنگ سیکٹر میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ تعلیمی معیار سے لے کر تعلیمی اداروں میں بھی خوب اضافہ کیا جا رہا ہے۔BSc Nursing Education in UP
اسی کے پیش نظر نومبر سے پہلے مزید 11 سرکاری میڈیکل کالجوں میں BSC نرسنگ کی تعلیم شروع کرنے کی تیاری زوروں پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگلے سیشن سے دیگر سرکاری میڈیکل کالجوں میں بھی نرسنگ کی تعلیم دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اپنے پچھلے دور اقتدار میں میڈیکل کالجوں کی تعداد مین توسیع کے بعد اب نرسنگ اور پیرا میڈیکل عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ اس سے صحت کی خدمات میں بہتری آئے گی اور نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔
پہلے مرحلے میں ریاست کے 11 اضلاع جالون، امبیڈکر نگر، سہارنپور، بدایوں، باندہ، اعظم گڑھ، ایودھیا، بستی، بہرائچ، فیروز آباد اور شاہجہاں پور میں واقع میڈیکل کالجوں میں نومبر سے BSC نرسنگ کی تعلیم شروع کی جائے گی۔ اس کے لیے میڈیکل کالجز میں پی پی پی موڈ پر عمارت تعمیر کی جائے گی۔ عمارت بننے تک نرسنگ کی تعلیم سرکاری میڈیکل کالجوں کی عمارتوں میں ہی دی جائے گی۔ اٹل بہاری یونیورسٹی لکھنؤ اور ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے طلبہ کے داخلے کے لیے کونسلنگ جاری ہے۔