اردو

urdu

ETV Bharat / state

برادر نسبتی کی بیوی کو ساتھ لے جانے پر بضد شخص - شیو منگل

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں آج پولیس کے سامنے ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے، ایک شخص اپنے برادرنسبتی کی بیوی کو اپنی بیوی کے ساتھ گھر لے جانے کے لیے بضد ہوگیا۔

سالے کی بیوی کو ساتھ لے جانے پر بضد ہوا بہنوئی
سالے کی بیوی کو ساتھ لے جانے پر بضد ہوا بہنوئی

By

Published : Jun 7, 2020, 9:11 PM IST

گاؤں والوں اور پولیس کی مداخلت سے معاملہ رفع دفع کیا گیا اور دونوں عورتوں کو اپنے اپنے شوہر کے ساتھ بھیج دیا گیا۔

اترپردیش ضلع بہرائچ کے تھانہ حضور پور کے تحت شیو منگل اپنی بیوی کو لینے گاؤں رانی پور اپنے سسرال پہنچا تو ساتھ میں اپنے برادرنسبتی کی بیوی کو بھی اپنے گھر لے جانے کی ضد کر بیٹھا۔

شیو منگل کی شادی تقریباً چھ سال قبل انیتا سے ہوئی تھی ان کے دو بچے بھی ہیں لیکن شیو منگل اپنے سسرال آنے جانے میں اپنا دل اپنی سرہج کو دے بیٹھا اور سرہج گیان وتی بھی شیو منگل سے محبت کرنے لگی تھی ان دونوں کے بیچ کافی دنوں سے محبت پروان چڑھ رہی تھی۔ یہ عاشقی اتنی پروان چڑھی کہ رشتہ ناتے کا خیال نہیں رکھا۔

سالے کی بیوی کو ساتھ لے جانے پر بضد ہوا بہنوئی

اس کی خبر جب شیو منگل کی بیوی انیتا کو ہوئی تو انیتا ناراض ہو کر اپنے مائیکے میں آگئی اور تقریباً دو سال سے مائکے میں رہ رہی ہے، وہیں جب انیتا کے بھائی کو اپنی بیوی کی اس حرکت کی جانکاری ہوئی تو میاں بیوی میں آپسی تناؤ پیدا ہو گیا اور گیان وتی بھی ذیادہ تر اپنے مائکے میں رہنے لگی، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ایک بار یہ عاشق جوڑا اپنے ناکامیابی کے خاطر زہر تک کھا چکے ہیں وہ الگ بات ہے کہ دونوں بچ گئے،اب چونکہ معاملہ اتنا بڑھ گیا تو شیو منگل اپنی بیوی کو لینے سسرال پہنچا تو وہاں سے بیوی کے ساتھ سرہج کو وداع کرانے کے لیے بضد ہو گیا اور برادر نسبتی و بہنوئی کے بیچ کہا سنی ہونے لگی۔

موقع کی نزاکت کو دیکھ پڑوسیوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی، موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کو وہیں گاؤں والوں کے ساتھ بیٹھ کر طے کرایا اور دونوں عورتوں کو اپنے اپنے خاوند کے ساتھ رہنے پر راضی کر شیو منگل کو انیتا کے ساتھ اسکے گھر روانہ کر دیا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details