اردو

urdu

ETV Bharat / state

Brother Kills Sister's Lover: میرٹھ میں بھائی نے کیا بہن کے عاشق کا قتل - Murder of sister's lover

میرٹح میں ایک بھائی نے اپنی بہن کے عاشق کا گلا ریت کر قتل کردیا۔ اس واقعے سے علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔ Brother Kills Sister's Lover

میرٹھ میں بھائی نے کیا بہن کے عاشق کا قتل
میرٹھ میں بھائی نے کیا بہن کے عاشق کا قتل

By

Published : Apr 21, 2022, 5:47 PM IST

میرٹھ:اترپردیش کے میرٹھ سے آج صبح ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بھائی نے اپنی بہن کے عاشق کو گلا ریت کر قتل کر دیا، اس دوران جب بہن نے اپنے عاشق کو بچانے کی کوشش کی تو اس کو بھی بھائی نے چاقو مار کر شدید زخمی کردیا، کھلے عام قتل کی اس واردات سے علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔ Murder of sister's lover

اطلاعات کے مطابق یہ واقعی میرٹھ کے سردھنہ تھانا علاقے کے گڑھی کھٹکان محلے میں پیش آیا جہاں کا رہائشی جیکی عرف پٹواری کا اپنے پڑوس میں رہنے والی لڑکی آنچل سے عشق کے تھا، دونوں نے کچھ دن قبل قانونی طور سے شادی کرلیے تھے جس سے لڑکی کے گھر والوں میں شدید ناراضگی تھی، اسی کے سبب آج لڑکی کے بھائی انشو نے اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ مل کر جیکی عرف پٹواری کا قتل کر دیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ Murder of sister's lover

مزید پڑھیں:

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی مقامی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ صدر ہسپتال کردیا اور لڑکی کے قاتل بھائی کو گرفتار کرکے آگے کی کارروائی شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details