اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farrukhabad Double Murder Case فرخ آباد میں بھائی نے بہن اور اس کے عاشق کا قتل کیا - فرخ آباد دوہرا قتل کیس

ضلع فرخ آباد کے کمل گنج تھانہ علاقے میں قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک نوجوان نے اپنی بہن اور اس کے عاشق کی پٹائی کی، اس کے بعد بے دردی سے قتل کردیا۔ قتل کرنے کے بعد وہ چاقو لے کر تھانے پہنچ گیا۔ Murder Case in Farrukhabad

فرخ آباد میں بھائی نے بہن اور اس کے عاشق کا کیا قتل
فرخ آباد میں بھائی نے بہن اور اس کے عاشق کا کیا قتل

By

Published : Nov 7, 2022, 10:41 AM IST

فرخ آباد:اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے کمال گنج تھانہ علاقے میں ایک بھائی نے اپنی بہن اور اس کے عاشق کا قتل کرنے کے بعد تھانے پہنچ کر خودسپردگی کردیا۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ گرام راجے پور سرائے میدا کی رہنے والی شیوانی (16) کا اسی گاؤں کے رام کرن (25) سے معاشقہ چل رہا تھا۔ شیوانی گذشتہ دیر رات گھر سے اچانک غائب ہوگئی۔ اس کے بعد اس کے بھائی نیتو اور دیگر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی۔ علی الصبح تقریبا 3 بجے نیتو نے بہن شیوانی اور اس کے عاشق رام کرن کو پکڑ لیا۔ دونوں کی لاٹھی۔ ڈنڈوں سے پٹائی کی گئی اور بعد میں دونوں کو پکڑ کر شرنگی رامپور کھنتا نالا لے گئے جہاں دونوں کا چاقو سے گلا ریت کر قتل کردیا گیا۔ Murder Case in Farrukhabad

یہ بھی پڑھیں: Man Killed His Wife in Farrukhabad فرخ آباد میں شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

اس کے بعد بھائی نیتو قتل میں استعمال کئے گئے چاقو کے ساتھ تھانے پہنچا اور پولیس کو پوری واردات سے مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے فتح گڑھ واقع ضلع اسپتال بھیج دیا۔ ایس پی اشوک کمار مینا نے موقع واردات کا جائزہ لے کر اس دوہرے قتل کا پردہ فاش کرنے کے لئے چار پولیس ٹیمیں تشکیل دیا۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی واردات میں نامزد چار ملزمین کے علاوہ جو بھی لوگ اس میں شامل پائے جائیں گے ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔ پولیس نے قتل کے ملزم نیتو کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر فرار اہل خانہ کو گرفتار کرنے کے لئے دبش دینا شروع کردیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details