ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں کے گاؤں لابھری کندھرپور کا رہائشی دھیرندر اپنی بیوی پنکی کے ساتھ سہاسوان روڈ پر واقع ایک بھٹہ پر مزدوری کرتے ہیں اور موجودہ وقت میں وہ بھٹہ پر ہی اپنے کنبہ کے ساتھ جھونپڑی میں رہ رہے تھے۔ جمعرات کی سہ پہر کو دھریندر کی 7 سالہ بیٹی جیوتی اور 5 سالہ بیٹا ابھیشیک کھیلتے ہوئے پانی سے بھرے گڈھے کے قریب پہنچ گئے، اچانک گڑھے میں پھسل جانے کے بعد دونوں ڈوب گئے اور دونوں کی موت ہوگئی۔
پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوب کردو معصوم ہلاک - دھریندر کا 5 سالہ بیٹا ابھیشیک
ضلع بدایوں کے اسلام نگر علاقے میں معصوم بھائی بہن پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
![پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوب کردو معصوم ہلاک پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوب کردو معصوم ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7109268-108-7109268-1588917737758.jpg)
پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوب کردو معصوم ہلاک
تقریبا دو گھنٹے کے بعد جب بچوں کو آس پاس کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تو بھٹہ پر کام کرنے والے مزدور نے انہیں تلاش کرنا شروع کیا۔ ایک طویل تلاشی کے بعد بچوں کی لاشیں گڑھے میں دبے ہوئے پائی گئیں۔ بچوں کی حالت دیکھ کر افراتفری پھیل گئی، کافی کوشش کے بعد انہیں گہرے گڈھے سے نکال لیا گیا، لیکن تب تک دونوں بہن بھائی دم توڑ چکے تھے۔
پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوب کردو معصوم ہلاک
اطلاع ملنے کے بعد پولیس واقع پر پہنچی اور بچوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا۔