مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں کسولی کی معمر خاتون نے اپنے مکان پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیے جانے کے خلاف ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں ان کا مکان واپس دلائیں۔ Elderly Woman Appeals to District Administration to Take Back Her House۔ مظفرنگر کی ضلع کلکٹریٹ میں کسولی گاؤں کے رہائشی دو بزرگوں نے ضلع مجسٹریٹ سے اپنے مکان کی واپسی کے لیے درخواست کی ہے۔
Occupy Old Woman's House: ‘‘مجھے میرا گھر واپس دلاؤ‘‘ معمرخاتون کی ضلع انتظامیہ سے اپیل - معمر خاتون کی ضلع انتظامیہ سے اپیل
80 سالہ معمر خاتون شبیری کا کہنا ہے کہ میرا گھر مظفر نگر کے گاؤں کسولی میں ہے، میرے گھر پر میرے داماد نے قبضہ کرلیا ہے، چند ماہ قبل میرے مکان پر میرا داماد آیا اور یہ کہنے لگا کہ ان کا مکان ابھی زیرِتعمیر ہے، تعمیر کے مکمل ہوجانے کے بعد وہ اپنے مکان منتقل ہوجائیں گے۔ Elderly Woman Appeals to District Administration to Take Back Her House
80 سالہ معمر خاتون شبیری کا کہنا ہے کہ میرا گھر مظفر نگر کے گاؤں کسولی میں ہے، میرے گھر پر میرے داماد نے قبضہ کرلیا ہے، چند ماہ قبل میرے مکان پر میرا داماد آیا اور یہ کہنے لگا کہ ان کا مکان ابھی زیرِتعمیر ہے، تعمیر کے مکمل ہوجانے کے بعد وہ اپنے مکان منتقل ہوجائیں گے۔
خاتون کے مطابق ان کے داماد کے مکان کی تعمیر مکمل ہوگئی، لیکن اس کے باوجود بھی وہ اپنے گھر نہیں گیا اور مجھے ہی میرے گھر سے نکال دیا اور اب میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ’’مجھے میرا گھر واپس دلایا جائے’’ خاتون نے کہا کہ اس سے قبل متعدد دفعہ وہ انتظامیہ سے شکایت کرچکی ہیں، تاہم ان کی درخواست پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔
- مزید پڑھیں:مرادآباد: مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کا الزام