اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bridge Course مدارس کے فارغین کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرانے میں ’برج کورس‘ اہمیت کا حامل - مدارس کے فارغین کے لئے برج کورس کی اہمیت

برج کورس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا ایک بہترین شعبہ ہے جو مسلسل کئی سالوں سے فارغین مدارس کو اے ایم یو جیسے معروف علمی ادارہ مدارس کے فارغین کو نہ صرف گریجویشن کورسز میں داخلہ لینے کے لئے تیار کرتا ہے بلکہ طلباء کو درکار ہنر کی تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔

برج کورس
برج کورس

By

Published : Feb 21, 2023, 3:27 PM IST

Updated : Feb 21, 2023, 6:42 PM IST

برج کورس

مدارس کے فارغین کو اعلی تعلیم کے مواقع میں اضافہ کے مقصد سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق وائس چانسلرز لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ نے 2014 میں اے ایم یو میں برج کورس متعارف کرایا تھا،جس کے بعد ہی ملک کی بعض یونیورسٹیز میں بھی برج کورس شروع کئے گئے جس میں حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد یونیورسٹی اور دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ بھی شامل ہیں۔ برج کورس کی اہمیت کا اس بات سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کورس مدارس کے طلباء کو یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایک پل کا کام کرتا ہے اور تعلیم کے ساتھ روزگار کے بھی مواقع فراہم کررہا ہے۔ یہ برج کورس مدارس کے فارغین کو نہ صرف گریجویشن کورسز میں داخلہ لینے کے لئے تیار کرتا ہے بلکہ طلباء کو درکار ہنر کی تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔

اے ایم یو برج کورس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بچن علی خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا صرف مدارس کے عالمیت کورس کے طلباء کے لئے تعلیمی سال 2013 -2014 میں سابق وائس چانسلر ضمیرالدین شاہ نے ایک سال کے اس کورس کا تعارف کرایا تھا۔ اس کورس کا نام برج کورس اس لئے دیا گیا کیونکہ یہ کورس مدارس کی تعلیم اور قومی دھارے کی تعلیم کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ایک سال کے برج کورس کے لئے ہر سال ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں مدارس کے ساٹھ طلباء اور چالیس طالبات کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ طلباء کے لئے مناسب فیس کے ساتھ رہائشی ہال کا بھی انتظام ہے، برج کورس مکمل کرنے کے بعد طلباء گریجویشن کورسز بی اے، بی اے ایل ایل بی، بی ایس ڈبلیو میں داخلہ لینے کے لئے اہل ہو جاتے ہیں۔ یہاں کے طلباء ملک اور بیرونی ممالک میں اعلی عہدوں پر بھی فائز ہیں۔

برج کورس کی طالبہ نصبہ انور نے اس کورس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مدارس کے فارغین کے لئے اس کی اہمیت اس لئے بھی ہے کیونکہ کے مدارس کے طلباء کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے جس معیار کی انگریزی کی ضرورت ہوتی ہے وہ اس کورس میں سکھائی جاتی ہے، یہ کورس مدارس کے طلباء اور عام طلباء کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے جس کی مدد سے مدارس کے طلباء بھی دیگر طلباء کی طرح اعلی تعلیم اور ترقی حاصل کرتے ہیں۔ برج کورس کی طالبہ فرہا ادیبا نے برج کو اے ایم یو میں شروع کرنے والے کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہوئے کہا اس کورس میں انگریزی پر زیادہ زور دیا جاتا ہے تاکہ مدارس کے طلباء بھی دیگر طلباء کی طرح اعلی تعلیم حاصل کر سکیں، کیونکہ مدارس کے طلباء کو انگریزی اتنی اچھی نہیں آتی ہے جتنی اعلی تعلیم کے داخلہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہوتی ہے۔ قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے مدارس سے فارغ برج کورس کے طالب علم داور رشیدی نے بتایا اس کورس کی مدد سے ہم مختلف گریجویشن کورسز میں بھی بآسانی داخلہ لے سکتے ہیں۔

برج کورس داخلہ کی تفصیلات :
فارم بھرنے کی شروعاتی تاریخ: 19 فروری 2023۔
فارم بھرنے کی آخری تاریخ: 19 مارچ 2023۔
لیٹ فیس کے ساتھ آخری تاریخ: 26 مارچ 2023۔
امتحان کی تاریخ: 21 مئی 2023۔

برج کورس کی تکمیل کے بعد اپنے فارغین کو سینیئر سیکینڈری (Intermediate) کی مارکشیٹ دیتا ہے، جس کے ذریعہ فارغین برج کورس بی اے آنرس(BA HONS)، بی ایس ڈبلیو (BSW)، بی اے ایل ایل بی (BA, LLB)، بی اے فارین لینگویج ( B.A foreign Language)، اور بین المسالک المذاہب مفاہمہ مینجمنٹ میں انٹرنل شپ کے ساتھ داخلہ جاتی امتحان کے بعد بسہولت داخلہ لے سکتے ھیں۔ برج کورس میں داخلہ کے لئے عالم/فاضل شرط ہے جس کی آخری تاریخ 19 مارچ 2023 ہے۔

Last Updated : Feb 21, 2023, 6:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details