میرٹھ:اتر پردیش سے میرٹھ ضلع کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے شیام نگر کے رہنے والے شارق کا نکاح گزشتہ 17 جنوری 2023 کو اسی علاقے کی ہی رہنے والی فاطمہ کے ساتھ ہوا تھا۔
شارق کو کیا پتہ کہ اس کی خوشیاں تین دن بعد ہی غم میں بدل جائے گی۔شادی کے اگلے ہی دن شارق نے اپنی بیوی کو اس کے میکے والوں سے ملنے کے لئے بھیجا تھا، شارق کو معلوم نہیں تھا کہ اب اس کی بیوی کبھی واپس نہیں آئے گی۔گزشتہ روز شام میں شارق جب اپنی بیوی کو لینے پہنچا تو وہ ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور اس سے تین طلاق کا مطالبہ بھی کر دیا، یہ سن کر شارق کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی اور اس نے بیوی سے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی۔ لیکن خاتون نے اس کی ایک نہ سنی اور شوہر کو برا بھلا کہ کر گھر سے باہر نکال دیا۔ شوہر شارق مقامی تھانہ لیساڑی گیٹ پہنچا۔