کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل حالات میں سب سے زیادہ مشکل حال مزدوروں کے ہیں، یہ مزدور ہر روز مزدوری کرنے کے بعد اپنے خاندان کو کھانا مہیا کراتے تھے۔ لاک ڈاؤن شروع ہوتے ہی لاکھوں مزدور اپنے گھر واپس جانے لگے، جس کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی۔ حکومت اور انتظامیہ کی سختی کے بعد اب مزدوروں کو ان کے کام کرنے کی جگہ پر روکنے کے حکم دیے ہیں۔
مراد آباد میں کل 298 اینٹ بھٹھے ہیں۔ ان بھٹھوں پر تقریبا 25 ہزار مزدور کام کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن لاگو ہونے سے جہاں کام بند ہے وہیں اینٹ بھٹھا مالکان مارچ میں ہوئی بارش کی وجہ سے نقصان جھیل رہے ہیں۔