اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماں کا دودھ بچوں کو مکمل غذائیت فراہم کرتا ہے

'ورلڈ بریسٹ فیڈنگ برداری ہفتے' کے موقع پر منعقدہ پوسٹر سازی مقابلے میں بیچلر آف یونانی میڈیسن اور سرجری 2017 بیچ کے طلبہ عبداللہ فیض الحسن اور عالمہ ناظم نے بالترتیب پہلا اور دوسرا انعام جیتا۔

ماں کا دودھ بچوں کو مکمل غذائیت فراہم کرتا ہے
ماں کا دودھ بچوں کو مکمل غذائیت فراہم کرتا ہے

By

Published : Aug 12, 2021, 2:23 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی دواخانہ طبیہ کالج میں 'ورلڈ بریسٹ فیڈنگ برداری ہفتے' کے موقع پر منعقدہ پوسٹر سازی مقابلے میں بیچلر آف یونانی میڈیسن اور سرجری 2017 بیچ کے طلبہ عبداللہ فیض الحسن اور عالمہ ناظم نے بالترتیب پہلا اور دوسرا انعام جیتا۔

ماں کا دودھ بچوں کو مکمل غذائیت فراہم کرتا ہے

امراض نسواں و اطفال کے شعبہ کی صدر پروفیسر صبوحی مصطفیٰ نے کہا کہ دودھ پلانے کا ہفتہ بچوں میں دودھ پلانے کی کمی اور صحت سے متعلق بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں کے مابین تعلق کی یاد دہانی کراتا ہے۔

نوزائیدہ بچوں کو کھانا کھلانے کا سب سے فطری، آسان اور آرام دہ طریقہ سالوں سے نظر انداز ہورہا ہے اور بدقسمتی سے مختلف عوامل کی وجہ سے بچوں کو مکمل بے بی فوڈ کے نام پر غیر معیاری غذائیں دی جارہی ہیں۔

پروفیسر صبوحی مصطفیٰ نے دودھ پلانے کی مہم کی حمایت کے لیے کمیونٹی کے کردار اور ذمہ داری پر بھی زور دیا۔

مزید پڑیں:اے ایم یو: صدسالہ خصوصی شمارہ 'یونیورسٹی گزٹ' کے اعتراض پر وضاحت

پروفیسر سیدہ آمنہ ناز ڈاکٹر ایم انس ڈاکٹر دیوان اسرار خان، ڈاکٹر فہمیدہ نے بریسٹ فیڈنگ ہفتہ بریسٹ فیڈنگ کی حفاظت ایک مشترکہ ذمہ داری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ کیسے نوزائیدہ بچوں کو مکمل غذائیت فراہم کرتا ہے۔ ماں کا دودھ دو سال تک بچوں کے لئے ایک مکمل اور بہترین غذا ہے۔

ہر ماں کو اپنے بچے کو اپنا ہی دودھ پلانا چاہیے جس سے بچہ چھوٹی موٹی بیماریوں اور انفکشن سے بھی بچ سکتا ہے لیکن آج کل مائے بچوں کو اپنا دودھ کم اور دوسری چیزیں زیادہ دہ کھلاتی پلاتی نظر آتی ہیں جو بچے کی صحت کے لیے مضر ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details