اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدایوں: 15 اگست کے لیے بھگت سنگھ کا کردار ادا کرنے والے بچے کی موت

بدایوں میں 15 اگست کے موقع پر شہید بھگت سنگھ کا ڈرامہ پلے کرنے کے لیے ایک بچہ گھر پر ہی پریکٹس کررہا تھا۔ اس پریکٹس کے دوران بچے نے جھولے کو پھانسی کا پھندہ بناکر اپنے گلے میں ڈال لیا اور لٹک گیا، جس کے سبب بچے کا گلا دبنے سے موت ہوگئی۔

بدایوں: 15 اگست کے لیے بھگت سنگھ کا کردار ادا کرنے والے بچے کی موت
بدایوں: 15 اگست کے لیے بھگت سنگھ کا کردار ادا کرنے والے بچے کی موت

By

Published : Jul 30, 2021, 3:37 PM IST

15 اگست کے موقع پر بچے گھر میں ہی پریکٹس کررہے تھے۔ کوئی بھگت سنگھ بنا تھا، کوئی راج گرو تو کوئی سکھ دیو بنا تھا۔ گھر میں اکیلے بچوں کا کھیل چل رہا تھا کہ اچانک کھیل کھیل میں ایک نو سالہ بچہ گلے میں پھندہ ڈال کر اسٹول پر کھڑا ہوگیا۔

اچانک اسٹول سے بچے کا پیر سلپ ہوگیا اور 9 سال کے معصوم کی پھندہ میں پھنسنے سے موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس وقت گھر میں صرف بچے ہی تھے، بچوں نے جب دیکھا کہ بچہ پھندے میں لٹک گیا ہے تو تمام بچے گھبراکر گھر کے باہر بھاگ گئے، بعد ازاں گھر والے جب گھر میں آئے تب تک کافی دیر ہوچکی تھی اور بچہ مرچکا تھا۔ اس حادثے کے بعد کنبے میں ماتم چھا گیا۔ اہل خانہ نے بغیر پوسٹ مارٹم کیے بچے کی آخری رسومات ادا کردی۔

بدایوں: 15 اگست کے لیے بھگت سنگھ کا کردار ادا کرنے والے بچے کی موت

دراصل یہ معاملہ بدایوں کے کنور گاؤں تھانہ علاقے کے باوٹ گاؤں کا ہے۔ یہاں ایک 9 سالہ معصوم شیوم اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اس کے والدین کھیتوں میں کام کرنے گئے تھے۔ بچے 15 اگست کو لیکر کھیل کھیل رہے تھے۔ جن میں کچھ بچے بھگت سنگھ اور کچھ راج گرو کا رول پلے کر رہے تھے۔ اس کھیل میں، آرتی کا بیٹا شیوم سردار بھگت سنگھ کا کردار ادا کررہا تھا۔ کھیل کے دوران چھت میں لگے کنڈے میں بچوں کا ایک جھولا بھی پڑا ہوا تھا۔ جس پر شیوم اسٹول کے سہارے کھڑا ہوگیا اور اسے پھندہ بناکر اپنے گلے میں ڈال لیا۔ تبھی اچانک اس کا پاؤں اسٹول سے پھسل گیا اور پھندہ اس کے گلے میں جکڑ گیا۔ جس کے سبب اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ زرعی قوانین سے اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کو نقصان ہوگا: برق

شیوم کو رسی پر لٹکا ہوا دیکھ، ساتھ میں کھیلتے رہے بچے خوفزدہ ہوگئے اور وہ بھاگ گئے۔ کچھ دیر بعد جب شیوم کی ماں گھر واپس آئیں تو وہ شیوم کو پھانسی سے لٹکا ہوا دیکھ کر دنگ رہ گئی۔ اسے نیچے اتارا گیا، لیکن تب تک وہ بچہ دم توڑ چکا تھا۔ شیوم کی موت کی وجہ سے خاندان میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ جس نے بھی اس حادثے کی خبر سنی وہ دنگ رہ گئے اور غم کا اظہار کیا۔ وہیں کنبہ نے بچے کا پوسٹ مارٹم کیے بغیر آخری رسومات ادا کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details