اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر-58 پولیس اور 25 روپے انعامی گائے کے اسمگلر شیکھر کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ اس دوران بدمعاش نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ضلع ہاپوڑ کا رہنے والا شیکھر زخمی ہو گیا۔ Bounty Smuggler Shekhar injured in Police Encounter
پولیس نے زخمی شیکھر کو علاج کے لیے نوئیڈا کے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ یوگی حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد نوئیڈا میں یہ پہلا انکاؤنٹر ہے۔
نوئیڈا میں پولیس انکاؤنٹر میں انعامی بدمعاش زخمی نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ 'بدمعاش کے قبضے سے ایک بیگ میں دو تیز دھار ہتھیار، غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ 4 زندہ کارتوس، دو خالی کارتوس اور ایک اسپورٹس بائیک برآمد ہوئی ہے۔ بدمعاش کا ایک ساتھی ساجد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ Run Vijay Singh on Noida Encounter
یہ بھی پڑھیں:Another encounter in Ghaziabad: غازی آباد میں ایک اور انکاؤنٹر، نشانت عرف کاکے کو گولی لگی
انہوں نے بتایا کہ 'بدمعاش شیکھر کے خلاف مختلف تھانوں میں 08 مقدمات درج ہیں۔ بدمعاش کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔