لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی کے راج رشی پروشوتم داس ٹنڈن ہال میں آج ایک مجموعہ غزل 'منتظر نگاہوں میں' کا اجرا چیئرمین ریاستی قانون ساز کونسل کنور مانویندر سنگھ کے ذریعہ کیا گیا۔ یہ مجموعہ غزل، قانون ساز کونسل کے اسپیشل سکریٹری اور فائنسس کنٹرولر شری کرشن دت ڈونڈیال نے لکھا ہے جس کا رسم الخط ہندی ہے اور اس میں اردو الفاظ کی مدد سے زندگی کے مختلف مراحل اور متعد ایام کو سمیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تقریب اجراء کے موقع پر چیئر مین کنور مانویندر سنگھ نے کہا کہ غزل ادب کی ایک صنف ہے، جو ملک کی ثقافتی وراثت سے مالا مال ہے۔ اس کتاب کے توسط سے لوگ زندگی کو بہتر طریقہ سے سمجھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں: