بالی وڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار (محمد یوسف) کا انتقال ہوگیا، جس سے فلمی دنیا اور ان کے مداحوں میں سوگ کی لہر ہے۔
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے مداح آج ان کی رحلت پر ان سے وابستہ ہر اس چیز کو یاد کر رہے ہیں جو ان سے واسطہ یا بلواسطہ جڑی ہوئی تھیں۔
اتر پردیش کے ضلع بنارس میں میں ایک بار دلیپ کمار سنگم فلم کی شوٹنگ کے لیے آئے تھے۔ اسی دوران بنارس کے دال منڈی علاقے میں واقع تاج ہوٹل سے دلیپ کمار کے لیے کھانا گیا، جو ان کو بے حد پسند آیا تھا اور جب تک وہ بنارس ہے رہے، اسی ہوٹل سے کھانا جاتا رہا۔
ہوٹل کے مالک محمد تاج بھی دلیپ کمار کے بہت بڑے مداح تھے۔ محمد تاج نے دلیپ کمار کی اپنے ہوٹل میں تصویر آویزاں کی اور ابھی تک دلیپ کمار کی تصویر تاج ہوٹل میں آویزاں ہیں۔
محمد تاج نے عہد کیا تھا کہ دلیپ کمار اگر شہنشاہ جذبات ہم لوگوں کے بیچ میں نہ رہے یا کوئی سانحہ پیش آتا ہے تو ان کے غم میں اپنا ایک دن کے لیے ہوٹل بند کر دیں گے۔
مزید پڑھیں:شاہ رخ خان سائرہ بانو کو تسلی دیتے ہوئے نظر آئے
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ان بیٹے محمد الطاف نے کہا کہ محمد یوسف کے لیے ایصال ثواب کی محفل منعقد کی جائے گی۔