نئی دہلی:اداکار انو کپور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے رہنما اندریش کمار کی سالگرہ منانے دہلی آئے اور اپنی آنے والی فلم 'میں دین دیال ہوں' کے لئے ان سے آشیرواد مانگے۔ انہوں نے اپنی نئی فلم کی تشہیر بھی کی۔ آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار کے جنم دن کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
انو کپور فلم 'میں دین دیال ہوں' میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ان کو لگتا ہے کہ اندریش سے ملنے بعد ان کی گاڑی بھی چل نکل پڑے گی۔ تاہم، بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار نے اسکرین پر بہت سے متاثر کن کردار ادا کئے ہیں اور خود کو ایک منفرد اداکار ثابت کیا ہے۔ 'ڈر'، 'وکی ڈونر'، 'اعتراض' جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لئے مشہور انو کپور نے اپنی صلاحیتوں سے ہزاروں اداکاروں کو متاثر کیا۔
اب وہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے طور پر اپنی استعداد کا مظاہرہ کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ وہ جلد ہی اپنی فلم میں دین دیال ہوں کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے نے سیاسی میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے 1940 کی دہائی میں ہندوتوا راشٹرا کے نظریے کو پھیلایا۔