ایس ایچ او اکھلیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ بیلا رام پور گاوُں کے باشندے ونئے سروج عرف ببلو گزشتہ اتوار کی شب اپنے چھپّر والے ٹیوب ویل پر سویا ہوا تھا کہ کسی نے اس کا قتل کرکے لاش کو جلا دیا جو پوری طرح جل چکی ہے ۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آگ کس نے لگائی ہے۔
ٹیوب ویل سے کسان کی جلی ہوئی لاش برآمد - اترپردیش
اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ ہیڈکواٹر سے تیس کلو میٹر مسافت پر تھانہ پٹّی کوتوالی علاقے کے موضع بیلا رام پور میں واقع ٹیوب پر دلت کسان کی جلی ہوئی لاش پائی گئی ہے۔
ٹیوب ویل سے کسان کی جلی ہوئی لاش برآمد
لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج کر تحقیقات کی جا رہی ہے ۔