سہارنپور: لاش انتہائی بوسیدہ ہوچکی تھی، تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے The Body Has Been Sent For Autopsy، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ متوفی کے لواحقین نے بتایا کہ متوفی دیوبند جیل میں صفائی کا ملازم تھا اور 23 تاریخ کو ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس نہیں آیا، ساتھ ہی لواحقین نے بتایا کہ متوفی کی نہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، پتہ نہیں سب کچھ کیسا ہے۔ گھر والے مسلسل اپنے والد کو ڈھونڈ رہے تھے اور تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔
Dead Body Found In Dhamola River Saharanpur: سہارن پور کے ڈھمولا ندی سے صفائی ملازم کی لاش برآمد - Dead Body Found In Dhamola River Saharnpur
اترپردیش کے سہارنپور میں واقع ڈھمولا ندی میں صفائی ملازم کی لاش Body Of Cleaning Worker Recovered From Dhamola River ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفی کا نام راج کمار بالمیکی ہے جس کی شناخت اس کے رشتہ داروں نے کی ہے اور متوفی دیوبند کچہری میں صفائی کا کام کرتا تھا۔ 23 دسمبر کو متوفی ڈیوٹی سے گھر نہیں لوٹا، اس کے بعد 25 تاریخ کو متوفی کے بیٹے نے دیوبند تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور آج اس شخص کی لاش ڈھمولا ندی کے پل کے نیچے سے ملی۔Dead Body Found In Dhamola River Saharanpur
سہارن پور کے ڈھمولا ندی سے صفائی ملازم کی لاش برآمد
متعلقہ معاملے میں جانکاری دیتے ہوئے ایس پی سٹی راجیش کمار SP City Rajesh Kumar نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت 58 سالہ راجکمار والمیکی کے طور پر ہوئی ہے، متوفی کے رشتہ داروں نے اسے پہچان لیا ہے، وہ دیوبند جیل میں صفائی کا ملازم تھا اور بیری باغ کا رہنے والا تھا۔
- یہ بھی پڑھیں: Demand of Rupees for Death certificate : موت کے سرٹیفکٹ کے لیے روپے کا مطالبہ کرنے پر سماجی کارکن برہم
انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید تفتیش کی جائے گی۔