اتر پردیش کے ضلع جونپور کے تھانہ کھیتا سرائے حلقہ میں واقع رشی تالاب سے آج ایک 11 سالہ لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، لڑکی کی شناخت چوہٹہ محلہ رہائشی ٹلٹھو نائی عرف تلک دھاری شرما کی بیٹی اجالا کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ 18 اگست کو اجالا اچانک اپنے گھر سے غائب ہوگئی، کافی تلاش کے بعد بھی جب کوئی خبر نہ ملی تو لڑکی کے والد نے تھانہ کھیتا سرائے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔
معاملہ درج ہوتے ہی تھانہ کھیتا سرائے کے انچارج راجیش کمار یادو اور قصبہ انچارج ہری شنکر یادو نے فوری طور پر لڑکی کی برآمدگی کے لیے مہم شروع کردی لیکن لڑکی کا کچھ سراغ نہ مل سکا، جس کے بعد پولیس نے لڑکی کے اہل خانہ سے بھی پوچھ تاچھ کی مگر کچھ خاص جانکاری حاصل نہیں ہوسکی۔ جب کہ پڑوسی اس معاملے کو گھریلو ہراسانی بتارہے تھے۔