اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشتبہ حالت میں نوجوان کی لاش برآمد - ونت بھٹنا گر

سہارنپور میں مشتبہ حالت میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کا گولی مارکر قتل کیا گیا تھا۔

سھارنپور میں مشتبہ حالت میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کو گولی مارکر قتل کیا گیا تھا
سھارنپور میں مشتبہ حالت میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کو گولی مارکر قتل کیا گیا تھا

By

Published : Sep 26, 2020, 1:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے تھانہ رامپور منیہاران کے ریڑھی ملک پور میں نہر کے پاس ملی ایک شخص کی مشتبہ حالت لاش ملی ہے، جس کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقتول سھارنپور کے بھوتیشور مندر علاقہ کا بتایا جارہا ہے۔ جب مقامی افراد نے لاز کو دیکھا تو فوراً اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

مشتبہ حالت میں نوجوان کی لاش برآمد

موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاؤں میں دندہاڑے ہی ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے نوجوان کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال رانہ کردیا۔

اہل خانہ کے مطابق ان کا لڑکا ایک لڑکی کو چھوڑ نے کے لیے گیا تھا، لیکن جب کافی دیر تک واپس نہیں آیا تو نے اس کے موبائل پر فون کیا لیکن اس کا فون بند تھا۔

سھارنپور میں مشتبہ حالت میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کو گولی مارکر قتل کیا گیا تھا

فون بند ہونے سے انہیں شک ہوا، تھوڑی دیر بعد ان کے پاس پولیس کا فون آیا تب ان کو معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کا قتل کردیا گیا۔

اہل خانہ نے قتل کا الزام اس کے سسرال والوں پر عائد کیا ہے، جبکہ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس پی سٹی ونت بھٹنا گر نے بتایا کہ تھانہ رامپور منیہاران کے ریڑھی ملک پور میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی قتل کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details