اردو

urdu

ETV Bharat / state

Body of A Girl Found in Gahazibad: غازی آباد میں سڑک کے کنارے لڑکی کی لاش ملنے بعد ہنگامہ - اندرا پورم علاقے میں ایک لڑکی کی لاش ملی

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور اندرا پورم پولیس اس پورے معاملے میں لاپرواہی برت رہی ہے۔ Body of a Girl Found in Gahazibad

غازی آباد میں سڑک کے کنارے لڑکی کی لاش ملی
غازی آباد میں سڑک کے کنارے لڑکی کی لاش ملی

By

Published : Apr 20, 2022, 8:10 PM IST

غازی آباد: اندرا پورم علاقے میں ایک لڑکی کی لاش ملی ہے۔ اس کی شناخت گھریلو ملازمہ کے طور پر ہوئی ہے۔ گھر والوں نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کا الزام لگاتے ہوئے سڑک بلاک کر دیا۔ پولیس افسران کے پہنچنے کے بعد ہجوم کو منانے کے بعد جام کھول دیا گیا۔پستہ روڈ پر گاؤں کانوانی کے قریب 18 سالہ لڑکی کی لاش سڑک کے کنارے کھائی میں پڑی ملی۔ اس کے گلے میں دوپٹے کے ساتھ پھندا تھا۔ اس نے گلابی رنگ کا سوٹ اور نیلی جینز پہن رکھی تھی۔ بائیں ہاتھ پر مور کے پنکھ کا ٹیٹو بنا ہوا تھا۔ لڑکی کی شناخت پتلی ولد منٹو کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اندرا پورم علاقے میں واقع آشیانہ گرین سوسائٹی کے گھروں میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ اس واقعے کے خلاف لڑکی کے اہل خانہ اور علاقے کے سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ Body of a Girl Found in Gahazibad

انہوں نے غازی آباد کے موہن نگر سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو جام کریا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ اندرا پورم پولیس اس پورے معاملے میں لاپرواہی برت رہی ہے۔ سی او اندرا پورم موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ معاملے کی منصفانہ تحقیقات ہوگی اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد ہجوم پرسکون ہوا۔ پولیس اس وقت کئی نکات پر کام کر رہی ہے۔ ان گھروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے جہاں لڑکی کام کرتی تھی۔ اس کے موبائل کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sundar Balraj Gangs Fast Shooter Arrested: سندر بلراج گینگ کے شوٹر سمیت 4 شرپسند گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details