پریاگراج: اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ (یو پی بورڈ) کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ 2024 کے امتحانات کے لیے پورے خطے میں 8264 مراکز بنائے گئے ہیں۔ سال 2023 کے مقابلے میں 489 مراکز کم بنائے گئے ہيں۔
سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ یوپی بورڈ کی دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے لیے 8264 مراکز بنائے گئے ہیں اور ہائی سکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے کل 55 لاکھ 25 ہزار 288 طلبہ وطالبات رجسٹرڈ ہیں۔ بورڈ کی طرف سے کہا گيا کہ اس کے بعد کوئی بھی نیا مرکز نہیں بنے گا۔
سال 2023 کے مقابلے میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے مراکز میں 489 کی کمی کی گئی ہے۔ سال 2023 میں کل 8753 امتحانی مراکز پر ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کی امتحانات منعقد ہوئے تھے جبکہ 2024 میں 8264 مراکز پر امتحانات ہوں گے۔ نقل سے پاک اور شفاف بورڈ امتحان کے لیے اس بار امتحان کے مراکز میں کمی کی گئی ہے۔