مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کھتولی تھانے کے علاقے میں دو پڑوسیوں کے درمیان ہوئی خونی جھڑپ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی تھانے کی پولیس حرکت میں آ گئی۔ ذرائع کے مطابق دوپہر کھتولی کہ بھڑ چوکی کے محلہ اسلام آباد میں راجواہے کی پٹری پر گلفام اور ندیم ہاتھوں میں لاٹھی ڈنڈے لے کر آمنے سامنے آگئے۔ پہلے دونوں گروپوں کے درمیان کافی گالی گلوچ ہوئی اور پھر دونوں طرف سے خواتین اور نوجوانوں نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔
اس حملے میں ایک نوجوان کے سر پر ڈنڈا لگنے کی وجہ سے وہ نالے میں گر گیا تاہم دونوں فریقوں میں غصہ اس قدر تھا کہ حملہ آوروں نالے میں بے ہوش پڑے نوجوان کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔ متاثرہ خاندان کی خواتین چیخ و پکار کرتی رہیں لیکن دشمنی کا عالم ایسا تھا کہ نالے میں گرنے والے نوجوان پر حملہ کرنے والے نوجوانوں نے کوئی رحم نہیں کیا۔