واضح رہے کہ جونپور میں عید میلادالنبی کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہر برس منایا جاتا ہے مگر رواں برس کورونا وائرس کے باعث سبھی جلسہ و جلوس منسوخ کر دیا گیا تھا۔
مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داروں نے خون عطیہ کیمپ لگا کر میلادالنبی کا جشن منایا۔ 20 لوگوں نے اپنے خون کا عطیہ کرکے امن و محبت کا پیغام دیا۔
کیمپ کا افتتاح سینئر صحافی ناصر خان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ مرکزی سیرت کمیٹی کے جنرل سکریٹری حفیظ شاہ نے بتایا کہ آج پوری دنیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا جشن منا رہی ہے اور اسی تعلق سے شیراز ہند جونپور میں اس مبارک موقع پر ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ خون عطیہ کیمپ میں 20 افراد نے خون کا عطیہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے ذریعہ ہم اتحاد کا پیغام دیتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ محتاج افراد آسانی سے خون حاصل کرسکیں اور محمد صاحب نے ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کا درس دیا ہے۔