اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سماجی کارکن فراز احمد خان نے اپنے سالگرہ کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔
کیمپ میں فراز احمد خان سمیت درجنوں افراد نے خون کا عطیہ کیا۔
اس موقع پر فراز احمد خان نے کہا کہ 'سالگرہ پر خون کا عطیہ کر کے وہ عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ لوگ ایسے خاص مواقع پر خون کا عطیہ کر کے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کریں۔'
واضح رہے کہ سماجی کاموں سے جڑے رہنے والے فراز احمد خان گزشتہ 5 برسوں سے اپنی اور اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمب کا انعقاد کرتے آ رہے ہیں۔