علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء اور ان کی مختلف تنظیموں کی جانب سے اکثر اور بیشتر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام یونیورسٹی کیمپس کیا جاتا تھا لیکن کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو برسوں سے تعداد میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع علیگڑھ کی عثمانیہ ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی اور اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی بلڈ بینک نے مشترکہ طور پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام یونیورسٹی ڈک پوائنٹ کے قریب کیا جس میں یونیورسٹی طلباء و طالبات بڑھ چڑھ حصہ لیا۔
عثمانیہ ہیلپنگ ہینڈ سوسائٹی کے صدر محمد فیضان نے بتایا گزشتہ دو سالوں سے کورونا کے سبب بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام ممکن نہیں ہو پارہا تھا اور اب ڈینگو سے متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر ہم نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا ہے، ابھی تک 60 رضاکار خون کا عطیہ کر چکے ہیں، رضاکاروں میں خون عطیہ کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ، پھل اور جوس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔