اترپردیس کے بارہ بنکی میں یوتھ کانگریس کی جانب سے 'نوکری سنواد' کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے یوتھ کانگریس بی جے پی حکومت کو روزگار کے مسئلے پر گھیرنے کی کوشش کرے گی۔
اس تعلق سے آج بارہ بنکی کے ضلع کانگریس دفتر میں یوتھ کانگریس کے ریاستی سکریٹری اور ضلع یوتھ کانگریس کے انچارج شویندر پانڈے نے بتایا کہ 'بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تمام تر کارخانے اور دیگر صنعتیں بند ہو رہی ہیں جس سے نوجوان تشویش میں ہیں۔'
انہواں نے کہا کہ یوتھ کانگریس کا نوکری سنواد تقریبا 45 روز تک چلے گا جس میں تمام بلاک اور شہری ہیڈ کوارٹر پر اس کا اہتمام کیا جائے گا۔