اردو

urdu

By

Published : May 23, 2021, 1:34 PM IST

ETV Bharat / state

نوئیڈا: بلاس پور پرائمری ہیلتھ مرکز کو رکن اسمبلی نے شروع کیا

نوئیڈا گوتم بدھ نگر کے قصبہ بلاس پور پرائمری ہیلتھ مرکز شروع کرنے کے بعد رکن اسمبلی جیور دھریندر سنگھ نے کہا ہے کہ بلاس پور کے بعد ربو پورہ اور جہانگیر پور واقع پرائمری ہیلتھ مراکز کو بھی جلد کھول دیا جائے گا۔ ہسپتال میں خدمات شروع ہونے سے علاقے کے لوگوں کو وقت پر فائدہ پہنچے گا۔

Blaspur Primary Health Center started_vis_byt_up_noida_upur10010
نوئیدا: بلاس پور پرائمری ہیلتھ مرکز کو رکن اسمبلی نے شروع کیا

نوئیڈا گوتم بدھ نگر کے قصبہ بلاس پور پرائمری ہیلتھ مرکز شروع کرنے کے بعد رکن اسمبلی جیور دھریندر سنگھ نے کہا ہے کہ بلاس پور کے بعد ربو پورہ اور جہانگیر پور واقع پرائمری ہیلتھ مراکز کو بھی جلد کھول دیا جائے گا۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن اسمبلی دھریندر سنگھ

بلاسپور میں پرائمری ہیلتھ سنٹر اس دن کا طویل عرصے سے انتظار کر رہا تھا۔ ہسپتال کے آس پاس دیہی علاقوں میں بڑی آبادی ہے۔ یقینی طور پر اس ہسپتال کے کام کرنے سے کمزور اور غریب طبقے کو بہت فائدہ ہوگا۔

جیور کے رکن اسملبی دھریندر سنگھ نے بھی کہا کہ کل سے یہاں جانچ کی سہولت دستیاب ہوگی اور کوشش کی جارہی ہے کہ یہاں بھی ویکسینیشن سینٹر قائم کیا جائے۔ دھریندر سنگھ نے پرکاش ہسپتال کے بانی ڈاکٹر وی ایس چوہان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے بلاس پور میں پرائمری ہیلتھ سنٹر میں 02 ڈاکٹروں اور ایک معاون کی تعیناتی کر کے اپنی عوامی خدمت کے وژن کو آگے بڑھایا ہے۔

بلاسپور کے موجودہ چیئرمین مسٹر صابر خان، بیوپار منڈل کے رکن انوپم تائل اور دیگر بہت سارے معززین اس ہسپتال کی بحالی میں نمایاں تعاون کیا۔دھریندر سنگھ نے مزید بتایا کہ دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات کو بہتر بنایا جائے گا، کیوں کہ کورونا کے وقت نے ہمیں سبق دیا ہے۔

تمام صحت مراکز کو آہستہ آہستہ طبی اور صحت کی خدمات کے قابل بنایا جائے گا۔پروگرام میں ڈی سی پی آر کے سنگھ، ایڈیشنل ڈی سی پی وشال پانڈے، سب ڈویژنل آفیسر پرسون دیویدی، میڈیکل آفیسر انچارج مسٹر این کے تیواری اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر رنویر سنگھ، ڈویژنل صدر جگدیپ ناگر، امت بھاٹی، راہل بھاٹی، اومیش بھاٹی، کوکی نگر کے سابق چیئرمین راکیش شرما، ہریندر شرما، حفظ الرحمان خان وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details