اردو

urdu

ETV Bharat / state

Payam e Insaniyat Distribute Blanket لکھنؤ میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم نے کمبل تقسیم کیے - All India Payam Insaniyat Forum distributed Blanke

لکھنو کے مختلف علاقوں کے غریب و بے سہارا افراد میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم کی جانب سے کمبل تقسیم کیے گئے۔

Blankets were distributed by All India Payam
Blankets were distributed by All India Payam

By

Published : Jan 21, 2023, 7:25 AM IST

لکھنؤ: معروف دینی ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے زیر انتظام جاری تنظیم آل انڈیا پیام انسانیت فورم لکھنؤ یونٹ کے ساتھیوں نے ڈاکٹر معید احمد کی سرپرستی میں لکھنؤ شہر کے مختلف علاقوں اور مختلف ہسپتالوں میں کمبل تقسیم کیے۔ خاص کر کنگ جارج میڈیکل کالج کے الگ الگ شعبوں میں اور غریب بستیوں میں کمبل کی تقسیم کا کام انجام دیا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس فورم کا بنیادی مقصد حضرت مولانا علی میاں ندوی علیہ الرحمہ نے بتایا تھا کہ انسان کو انسان سے جڑنا چاہیے۔ ایک انسان دوسرے کا کام آئے ہر شخص اپنے اعتبار سے ایک دوسرے کی مدد کریں، پریم اور محبت کے ساتھ اس ملک کو آگے بڑھائیں۔ اسی سمت میں کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر فورم کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر پرینکا یادو نے کہا کہ آپ لوگ بہت کام کرتے ہیں آپ لوگوں کے کام قابل تعریف ہیں۔ ہسپتالوں اور غریب علاقوں میں آپ لوگوں نے بہت کام کیے جب بھی ہمیں ضرورت پڑتی ہے ہم آپ لوگوں کو یاد کرتے ہیں اور آپ لوگ مدد کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ ہم دل سے آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جب کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کی تنظیم نہ کسی سے چندہ لیتی ہے اور نہ ہی سرکار سے مدد لیتی ہے بلکہ اپنا مال ہر شخص لگاتا ہے اور کام کو آگے بڑھاتے ہیں۔

انہوں نے ایک شعر سے اپنی گفتگو کا اختتام کیا اور کہا کہ میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر، لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ اس پوری مہم میں محمد وسیم، مفتی مفتی عبدالمحیط ندوی، مفتی مشکور حسین ندوی، مفتی محمد شارق ندوی، شارق علوی، مولانا محمد عمر ندوی، مرزا اسرار حسین، محمد عرفان، محمد معین، محمد بلیغ، ڈاکٹر غنچہ خان اور مفتی ابوالقاسم ندوی وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details