ہر برس 10 دسمبر کو پوری دنیا میں عالمی یوم حقوق انسانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس کا خاص مقصد یہ ہے کہ انسانوں کے بنیادی حقوق کا پاس و لحاظ رکھا جائے اور کسی بھی انسان کے حقوق کی پامالی نہ ہونے دی جائے۔
ساتھ ہی انسان ہونے کے ناطے لوگ اپنے حقوق و اختیار کو جانیں اور اس کے تحت بیدار ہوں۔ انسانی حقوق کے لئے سرگرم رہنے والی تنظیم بین الاقوامی حقوق انسانی کی رامپور یونٹ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
سی او سٹی ودھیا کشور شرما نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرکے زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے لوگوں کو اعزازات سے نوازا۔