شدید سردی سے راحت پہنچانے کے لئے انتظامیہ نے شہر اور دیہی علاقوں کے 225 غریب ،مستحق اور بے سہارا لوگوں میں گرم کمبل تقسیم کئے،حالانکہ متعدد افراد نے کمبل نہ ملنے کی شکایت کی ہے۔
اس موقع پر علاقائی رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ 'سرکار کسی بھی غریب اور بے سہارا کو کھلے آسمان کے نیچے نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'جہاں میونسپل بورڈ کی جانب سے بے سہارا لوگوں کے لئے شیلٹر ہوم اور رین بسیروں کے انتظامات کئے جارہے ہیں وہیں حکومت بڑے پیمانے پر غریب اور مستحق لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کررہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت پوری ریاست میں غریبوں کوسردی سے راحت پہنچانے کے لئے انتظامات کررہی ہے۔'
بلاک دفتر میں منعقد کمبل تقسیم پروگرام میں ایس ڈی ایم راکیش کمار نے بتایا کہ 225 بے سہارا ور مستحق لوگوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے ہیں۔