اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: غرباء کے درمیان کمبل کی تقسیم - ایک ہزار نواب گنج تحصیل میں تقسیم ہوں گے۔

ضلع میں کل چھ ہزار کمبلوں کی تقسیم ہونی ہے، ان میں سے ایک ہزار نواب گنج تحصیل میں تقسیم ہوں گے۔

بارہ بنکی: غرباء کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے
بارہ بنکی: غرباء کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے

By

Published : Dec 26, 2019, 6:35 PM IST


ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں موسم سرما میں غرباء کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔

ضلع بارہ بنکی کے تحصیل نواب گنج کے آڈوٹوریم میں رکن پارلیمان اوپیندر راوت کی صدارت میں 100 غرباء کو کمبل تقسیم کئے گئے۔

بارہ بنکی: غرباء کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے

دراصل شمالی بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سرد لہر جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتہ سے لوگ سردی کا ستم برداشت کر رہے ہیں۔

سرد موسم میں سب سے زیادہ غریب افراد متاثر ہوتے ہیں، غرباء کو سردی میں راحت پہونچانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کمبل تقسیم کئے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع میں کل چھ ہزار کمبلوں کی تقسیم ہونی ہے، ان میں سے ایک ہزار نواب گنج تحصیل میں تقسیم ہوں گے، اس کے علاوہ سماجی تنظیموں سے مدد لیکر مزید کمبل غرباء میں تقسیم کئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details