اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: راہل کے خلاف بی جے پی کارکنان کا احتجاج - سپریم کورٹ کی خبر

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں رافیل معاملے کے تعلق سے سپریم کورٹ کے ذریعے لگائی گئی پھٹکار کے بعد بی جے پی کارکنان نے راہل گاندھی اور کانگریس کے خلاف احتجاج کیا۔

راہل کے خلاف بی جے پی کارکنان کا احتجاج

By

Published : Nov 20, 2019, 2:18 AM IST

Updated : Nov 20, 2019, 3:50 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بی جے پی کارکنان نے راہل گاندھی اور کانگریس کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران کارکنان نے راہل گاندھی ہائے ہائے، راہل گاندھی شرم کرو کے نعروں سے ضلع مجسٹریٹ آفس گونج اٹھا۔

راہل کے خلاف بی جے پی کارکنان کا احتجاج


سپریم کورٹ کے ذریعے لگائی گئی پھٹکار کے بعد سے بی جے پی نے راہل گاندھی اور کانگریس کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔

مرادآباد میں سیکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان پارٹی کا جھنڈا لے کر سڑک پر اترے۔ لوک سبھا الیکشن کے پہلے کانگریس کے رکن پارلیمان و رہنما راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو رافیل معاملے پر چور کا نعرہ دیا تھا۔

راہل نے کانگریس کارکنان کو اکساتے ہوئے 'مودی چور ہے' کے نعرے لگوائے تھے۔

اس معاملے کو لے کر بی جے پی نے سپریم کورٹ میں راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کیس کا معاملہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو دوبارہ ایسا نہ کرنے کی صلاح دی۔ مستقبل میں دھیان رکھنے کو کہا گیا۔
کورٹ کے فیصلے کے بعد مرادآباد میں بی جے پی کارکنان نے راہل گاندھی کے اس جھوٹے دعوے پر جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ بی جے پی کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ آفس پہنچے اور ایک میمورنڈم دے کر یہ مطالبہ کیا کہ راہل گاندھی سامنے آکر ملک کی عوام سے معافی مانگیں۔

Last Updated : Nov 20, 2019, 3:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details